گل پلازہ میں آگ بچوں کے کھیلنے کے دوران لگی: ایس ایس پی سٹی کا تحقیقات کمیشن کو بیان
کراچی: (دنیا نیوز) ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے تحقیقات کمیشن کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ گل پلازہ میں آگ بچوں کے کھیلنے کے دوران لگی، سترہ میں سے چار دروازے کھلے تھے۔
ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے تحقیقاتی کمیشن کے سامنے بیان میں کہا آگ لگنے کے بعد فوری طور پر دروازے کھلوائے جانے چاہئیں تھے۔
ڈائریکٹر سول ڈیفنس عبدالحمید نے اعتراف کیا کہ سٹاف اور وسائل کی کمی ہے، رینڈم بنیادوں پر عمارتوں کی چیکنگ کی جاتی ہے۔
زونل منیجر ایس ایس جی سی منصور احمد شیخ نے بتایا گل پلازہ میں چار گیس کنکشن تھے، آگ کے وقت گیس کی لوڈشیڈنگ جاری تھی، جسٹس آغا فیصل نے ریمارکس دیئے پہلی بار لوڈ شیڈنگ کا فائدہ ہوا۔
.jpg)
ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار ازخود پیش ہوئے،، کمیشن نے بولنے سے روک دیا کہا آپ ڈسٹرب کر رہے ہیں، متحدہ کے وکیل کو معلومات بذریعہ ای میل فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔