شہید لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز، سپاہی کرامت شاہ اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

مانسہرہ، پشاور: (دنیا نیوز) شہید لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

شہزادہ گل فراز شہید کی نماز جنازہ مانسہرہ جبکہ کرامت شاہ کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کی گئی، شہدا کی نماز جنازہ میں سینئر فوجی افسروں،علاقہ عمائدین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت نے بنوں میں فتنہ الخوارج کے بزدلانہ حملہ میں جام شہادت نوش کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں