قومی ہاکی ٹیم کو مصر جانے کے لئے این او سی جاری

لاہور: (دنیا نیوز) قومی ہاکی ٹیم کو مصر جانے کے لیے این او سی جاری کر دیا گیا۔

قومی ٹیم یکم سے 7 مارچ تک مصر میں شیڈول ورلڈ کپ کوالیفائرز میں حصہ لے گی، ٹیم میں منیب الرحمان، علی رضا گول کیپر، عماد شکیل بٹ، محمد سفیان خان، غضنفر علی اور احمد ندیم شامل ہیں۔

ٹیم میں معین شکیل، محمد عبداللہ، محمد حماد الدین انجم، رانا عبد الوحید اشرف، افراز اور ابوبکر محمود شامل ہیں، عبدالرحمان، حمزہ فیاض، زکریا حیات، ارشد لیاقت، رانا محمد ولید اشرف، ارباز احمد، محمد عماد اور عمیر ستار بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

ٹیم کی روانگی وزارت بین الصوبائی رابطہ اور متعلقہ اداروں کی حتمی کلیئرنس سے مشروط ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں