جھنگ: 2,500 سے زائد انسپکشنز ، 2 دکانیں سیل
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پرائس کنٹرول میکینزم پر مؤثر عملدرآمد جاری ہے ۔
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیرِ صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں 2,500 سے زائد انسپکشنز کی گئیں، 2 دکانیں سیل اور 49 دکاندار گرفتار ہوئے ۔ خلاف ورزی پر ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی اور اہم بازاروں میں شکایت سیل قائم کیے گئے ہیں جبکہ پیرا فورس کی مانیٹرنگ بھی مسلسل جاری ہے ۔