فیکٹری میں لاکھوں کے کپڑے کی چوری، 2 ملزم گرفتار

فیکٹری میں لاکھوں کے  کپڑے کی چوری، 2 ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے فیکٹری میں لاکھوں کے کپڑے کی چوری کی واردات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے فیکٹری میں لاکھوں روپے مالیت کے کپڑے کی چوری میں ملوث ماسٹر مائنڈ فیکٹری ملازم اشرف اور ساتھی عمیر اقبال ٹریس کرکے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاریاں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کی گئیں، ملزم نے اپنے ساتھی سے مل کر فیکٹری سے 20 لاکھ سے زائد مالیت کا کپڑے چوری کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں