امریکی صدر کا اماراتی ہم منصب سے رابطہ، ایرانی حملوں پر تبادلہ خیال

ابوظہبی: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے فون پر بات چیت کی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایران کی جانب سے متحدہ عرب امارات اور اس کے ہمسایہ ممالک پر کیے گئے تازہ حملوں پر تبادلہ خیال کیا اور اس کے ساتھ ہی جاری جنگ کے خطے اور عالمی سلامتی پر ممکنہ اثرات پر بھی غور کیا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور امریکا ایران پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جن میں سپریم لیڈر علی خامنہ اسی سمیت 1300 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔

ایران نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل اور ان ممالک کو ہدف بنایا ہے جہاں امریکی فوجی اڈے موجود ہیں، اور ڈرونز، میزائل حملوں کے ذریعے ردعمل ظاہر کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں