امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے خاتمے میں صرف 8 دن باقی

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے خاتمے میں صرف آٹھ دن باقی رہ گئے ہیں۔

عالمی میڈیا نے واشنگٹن ڈی سی سے رپورٹ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے یہ بات ذہن میں رکھنا ضروری ہے کہ ان کی ڈیڈ لائنز اکثر لچکدار ہوتی ہیں، پاکستان میں مذاکرات کے بعد مثبت پہلو یہ ہے کہ کسی بھی فریق نے یہ نہیں کہا کہ بات چیت مکمل ختم ہو چکی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی فریق کو اعتماد کے فقدان کا سامنا ہے کیونکہ حالیہ مہینوں میں وہ دو بار امریکیوں کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہوئے لیکن بعد ازاں انہیں حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔

مذاکرات سے موصول اطلاعات کے مطابق امکان موجود ہے کہ ٹرمپ ایسے معاہدے پر آمادہ ہو سکتے ہیں جس کے تحت ایران کو مخصوص مدت تک جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکا جائے، ٹرمپ کو اس معاملے میں چند اہم نکات پر غور کرنا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایک یہ کہ وہ مشرق وسطیٰ میں طویل جنگ میں الجھنا نہیں چاہتے، دوسرا یہ کہ وہ سابق صدر اوباما کے معاہدے سے بہتر ایران جوہری ڈیل حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں