کام کے سلسلے میں گھر سے جانے والے شہری کو اغوا کر لیا
فیصل آباد( سٹی رپورٹر)کام کے سلسلے میں گھر سے جانے والے شہری کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔
تھانہ سرگودھا روڈ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے اسلامیہ پارک کے رہائشی سفیان نے پولیس کو بتایا کہ اس کا 31 سالہ بھائی ارسلان کام کے سلسلے میں گھر سے باہر نکلا۔ جسے راستے سے ہی مبینہ طور پر ملزمان کی جانب سے اغواء کرلیا گیا۔ تاہم پولیس نے اغواء کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملز موں اور مغوی کی تلاش شروع کر دی ہے ۔