2سال سے لاپتہ نوجوان کو والدین سے ملوا دیا گیا

2سال سے لاپتہ نوجوان کو والدین سے ملوا دیا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)گوالمنڈی چوکی میو ہسپتال پولیس نے دو سال سے لاپتہ نوجوان کو تلاش کر کے بوڑھے والدین کے غم کو خوشی میں بدل دیا۔

ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ماجد نامی نوجوان دو سال قبل دینی تعلیم حاصل کرنے کے لیے گھر سے نکلا تھا لیکن نہ وہ گھر واپس آیا اور نہ ہی درسگاہ پہنچا۔ اہلِ خانہ نے کافی تلاش کے بعد چوکی بھاگٹ میں اس کے اغوا کا مقدمہ درج کروا دیا تھا۔ایس پی سٹی نے مزید بتایا کہ چوکی میو ہسپتال پولیس نے دورانِ پٹرولنگ مشتبہ حالت میں موجود ماجد کو چیک کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں