شہرمیں10وارداتیں،لاکھوں روپے ،موبائلز،سامان غائب
مانگامنڈی،برکی ،انارکلی،نولکھا ،غازی أٓباد میں ڈاکو شہریوں سے نقدی لے اڑے فیکٹری ایریاساندہ سے گاڑیاں ، لٹن روڈ ،داتا دربار،سول لائنزسے موٹرسائیکل چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں ڈکیتی چوری کی10 وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فونز موٹر سائیکلوں،گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ مانگامنڈی میں اجمل سے 2لاکھ 65ہزار و موبائل ،برکی میں عثمان سے 2لاکھ 40ہزارو موبائل ،انارکلی میں امتیاز سے 2لاکھ 20ہزار وموبائل،نولکھا میں مظہر سے 2لاکھ 15ہزار وموبائل،غازی أٓباد میں مختار سے 2لاکھ ، موبائل ودیگر سامان چھین لیا گیا۔ فیکٹری ایریا اور ساندہ سے گاڑیاں ، لٹن روڈ، داتا دربار اور سول لائنزسے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔