سمبڑیال :نوجوان کی نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی

سمبڑیال :نوجوان کی نہر  میں چھلانگ لگا کر خودکشی

سیالکوٹ (اے پی پی)سمبڑیال میں گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ نوجوان نے ریلوے پل سے نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق نوجوان جس کی شناخت 28 سالہ مزمل کے نام سے ہوئی ، خود کشی کی نیت سے نہر میں کودا اور ڈوب گیا۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق مزمل نے گھریلو جھگڑے کی بنا پر غصہ میں آکر اپنی زندگی ختم کی۔ ریسکیو ٹیم نے لاش کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں