مریدکے:تکہ شاپ کا مالک نوجوان قتل
علی رحمت تکے لگا رہا تھا نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی مقتول نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی قتل اسی کا شاخشانہ لگتا ہے ،پولیس
کالا شاہ کاکو (نامہ نگار)تھانہ سٹی مریدکے کے علاقہ اقبال پارک میں مسلح نقاب پوش افراد نے تکہ شاپ کے مالک نوجوان کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی ۔ بتایا گیا ہے علی رحمت نامی نوجوان ٹاؤن مریدکے کے محلہ اقبال پارک میں اپنی تکہ شاپ پر تکے لگا نے میں مصروف تھا کہ نا معلوم نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے اسے موت کے گھاٹ اتارا اور فرار ہو گئے ۔ تھانہ سٹی پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مریدکے منتقل کر دی۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ مقتول نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی اور یہ قتل اسی کا شاخشانہ معلوم ہوتا ہے ۔