کاہنہ :پتنگ بازی وفروشی کیخلاف کریک ڈاؤن، 21 ملزم گرفتار

 کاہنہ :پتنگ بازی وفروشی کیخلاف  کریک ڈاؤن، 21 ملزم گرفتار

کاہنہ(نمائندہ دنیا)کاہنہ پولیس نے پتنگ بازی و فروشی کیخلاف خفیہ اطلاع اور دوران پٹرولنگ مختلف کارروائیوں میں 21 ملزم گرفتار کرلئے۔۔۔

 جن میں 19 پتنگ باز اور 2 پتنگ فروش شامل ہیں،100 سے زائد پتنگیں اور متعدد کیمیکل و ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئیں۔پتنگ فروش آن لائن آرڈر پر شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگیں اور ڈور سپلائی کرتے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں