فائرنگ سے اوورسیز نوجوان شدید زخمی، مقدمہ درج

 فائرنگ سے اوورسیز نوجوان شدید زخمی، مقدمہ درج

نارنگ منڈی (نمائندہ دنیا) اوورسیز نوجوان پر فائرنگ کے واقعے میں دو ملزمان اویس بریار اور معظم انصاری کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد ملزمان کی عدم گرفتاری پر شہریوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق یونس پارک کا رہائشی نوجوان عثمان علی بیرون ملک سے عید منانے وطن واپس آیا تھا۔ الزام ہے کہ ملزمان معظم ولد زاہد انصاری اور اویس بریار نے اسے ملنے کے بہانے بلایا اور بعد ازاں فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی نوجوان کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مریدکے منتقل کیا گیا جہاں سے اسے تشویشناک حالت کے باعث لاہور میو ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔مضروب کے والد سید عصمت شاہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ملزمان علاقے میں منفی سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور ان کے خلاف کارروائی ضروری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں