گوالمنڈی سمیت کئی علاقوں میں لاکھوں کے ڈاکے
باٹاپور میں 2لاکھ 70ہزار، گجرپورہ میں اڑھائی لاکھ روپے ،موبائل چھین لئے ڈیفنس،جوہرٹاؤن سے گاڑیاں، شاہدرہ، مزنگ ستوکتلہ سے موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے ،طلائی زیورات ودیگر سامان سے محروم کردیا گیا۔باٹاپور میں حسیب سے 2لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون،گجرپورہ میں طاہر سے 2لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون،گوالمنڈی میں رؤف سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون،قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں بابر سے 1لاکھ 80ہزار روپے اور موبائل فون،شادباغ میں مجید سے 1لاکھ40ہزار روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ڈیفنس اور جوہرٹاؤن سے گاڑیاں جبکہ شاہدرہ مزنگ اور ستوکتلہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔