کئی شہری سڑکوں پرلٹ گئے ،گاڑیاں ،موٹرسائیکلیں چوری
ڈیفنس میں یوسف ،مغل پورہ میں حسان ،جوہرٹاؤن میں بلال کولوٹاگیا گارڈن ٹاؤن میں ذیشان ،اسلام پورہ میں شاہد نقدی وموبائل سے محروم
لاہور (کرائم رپورٹر)چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے ، موبائل فونز اور گاڑیوں سے محروم ہوگئے ،بتایاگیاہے کہ ڈیفنس میں یوسف سے 3لاکھ روپے اور موبا ئل ،مغل پورہ میں حسان سے 2لاکھ70ہزار اور موبائل،جوہرٹاؤن میں بلال سے 2لاکھ 40ہزار اور موبائل ،گارڈن ٹاؤن میں ذیشان سے 2 لاکھ 25ہزار اور موبائل،اسلام پورہ میں شاہد سے 2لاکھ اور موبائل فون چھین لیا گیا، لیاقت آباد اور گلشن راوی سے گاڑیاں جبکہ باٹاپور، اقبال ٹاؤن اور اکبری گیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔