اوورلوڈنگ کرنے والا ٹرک ڈرائیورزیر حراست
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) ٹرک پر اوور لوڈنگ کرنے والا ڈرائیور گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ منصور آباد کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرک پر اوور لوڈنگ کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا، جو دیگر ٹریفک کے لیے خطرے کی علامت بنا ہوا تھا،پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔