بادامی باغ:محلہ داروں میں چھریاں چل گئیں ،2بھائیوں سمیت 3 زخمی

بادامی باغ:محلہ داروں میں چھریاں  چل گئیں ،2بھائیوں سمیت 3 زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)بادامی باغ میں معمولی جھگڑے پر محلہ داروں میں چھریاں چل گئیں ،2بھائیوں سمیت 3افراد زخمی ،ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بادامی باغ کے علاقے میں گلی میں کھڑے ہونے کے تنازع پر محلہ داروں میں جھگڑا ہو گیا ، اس دوران ملزموں نے چھریوں کے وار کرکے وحید، حسین اور اسکے بھائی حسن کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ۔ اطلاع پر پولیس نے  زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں