بہاولنگر:سوتیلی ماں نے 12 سالہ بیٹے کو اغوا کرکے قتل کردیا
بہاولنگر (اے پی پی) بہاولنگر بستی صدر دین میں سفاک سوتیلی ماں نے بیٹے کو اغوا کرکے بہیمانہ طور پر قتل کردیا۔
ملزمہ نوشین نے مبینہ طور پر 12 سالہ آزاد کو تیز دھار آلے سے گلہ کاٹ کر قتل کیا ۔ملزمہ موقع سے فرار ہوگئی۔ ملزمہ نے گزشتہ روز خاوند سے جھگڑا کرکے اسکے 12 سالہ بیٹے کو اغوا کرلیا تھا۔ ملزمہ کے خلاف اغوا کی ایف آئی آر تھانہ صدر میں درج ہے۔