شیخوپورہ:گھریلوناچاقی پر خاتون کی نہرمیں چھلانگ لگا کر خودکشی

شیخوپورہ:گھریلوناچاقی پر خاتون  کی نہرمیں چھلانگ لگا کر خودکشی

شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شیخوپورہ لاہور روڈ کی آبادی خان پور کی رہائشی خاتون نے گھریلو ناچاقی کی بنا پر اپر چناب کینال میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

بتایا گیا ہے کہ 30 سالہ اقرا زوجہ عرفان کا گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا، جس سے دلبرداشتہ ہو کر خاتون نے خان پور کے قریب نہر میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیمیں ڈوبنے والی خاتون کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں