رکشہ مالک کا ڈرائیور پر تشدد
راہوالی (نمائندہ دنیا )کرایہ کم لینے کے معاملے پر موٹر سائیکل رکشہ کے مالک نے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
ریاست علی ترگڑی کے رہائشی ارشد جٹ کا رکشہ چلاتا ہے ،ڈرائیور نے ایک دکاندار کا سامان لوڈ کیا اور 350 روپے کرایہ لیکر مالک کو دیدیا جس پر وہ طیش میں آ گیا اور بیٹوں سے ملکر ڈرائیور کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی اور جیب سے 2800 روپے نکال کر فرار ہوگئے ،زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔