راہوالی :لڑائی جھگڑوں میں 2خواتین سمیت7افرادزخمی

راہوالی :لڑائی جھگڑوں میں 2خواتین سمیت7افرادزخمی

سبحان کو اظہر اقبال عرف اجو ، سعد اور نامعلوم ساتھی نے تشدد کرکے زخمی کردیا

راہوالی (نامہ نگار، نمائندہ دنیا)تھانہ کینٹ کے علاقہ کے علاقوں بدوکی گوسائیاں ، ترگڑی، امین پور کلاں میں لڑائی جھگڑوں میں 2خواتین سمیت 7افراد زخمی ہوگئے ۔ کشمیر کالونی کے ملک جاوید کے بیٹے سبحان کو اظہر اقبال عرف اجو ، سعد اور نامعلوم ساتھی نے تشدد کرکے زخمی کردیا۔ امین پور کلاں کی صفیہ مالک کے گھر کے باہر کھڑا ہونے اور گالم گلوچ کرنے سے منع کرنے پر احسن نے مشتعل ہوکر صفیہ بی بی اور اس کے بیٹے بابر کو ڈنڈے سے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا۔ بدوکی گوسائیاں میں گھر کیلئے نوکرانی لاکر دینے کے عوض لئے گئے 44ہزار روپے واپس مانگنے پر رومی نامی خاتون نے 3نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ محمد سلیم کو تشدد کرکے زخمی کردیا ۔ ترگڑی گاؤں کی ثمینہ بی بی اور بچوں کو گھر میں گھس کر بھولا اس کی بیوی فرزانہ، بیٹے ماجد، اصغر علی اور ساتھیوں نے تشدد کرکے زخمی کر دیا ، پو لیس نے مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کر دیں ۔ تلونڈی کھجوروالی میں اظہر عباس کو خالد نصیر جٹ نے کسی دے ماردی جس سے سر پھٹ گیا اور شدید زخمی ہوگیا ، ڈانڈا مارکر بازو بھی توڑ دیا ، پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں