رائیونڈ روڈ پر ٹریفک حادثہ ، 2 افراد جاں بحق ،3 زخمی

رائیونڈ روڈ پر ٹریفک حادثہ ، 2 افراد جاں بحق ،3 زخمی

ٹرک نے موٹرسائیکل ، رکشہ کو ٹکر مار ی، دلبر اور مبشر دم توڑ گئے

لاہور(کرائم رپورٹر )رائیونڈ روڈ کے علاقے میں خوفناک ٹریفک حادثہ ، 2 افراد جاں بحق ،3 زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ کے علاقے میں ٹرک نے موٹرسائیکل اور رکشہ کو ٹکر مار دی۔ جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار 32 سالہ دلبر اور 28 سالہ مبشر جاں بحق ہو گئے جبکہ رکشہ سوار 42 سالہ منصور ،28 سالہ سمیرا ، اور 4 سالہ نور فاطمہ زخمی ہو گئے ۔ جاں بحق ہونے والے بستی آمین پورہ کے رہائشی تھے ، لاشوں کو مردہ خانے جبکہ زخمیوں کو متعلقہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی قانونی کارروائی جاری ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں