کرایہ نامہ جمع نہ کروانے والا شہری گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کرایہ نامہ جمع نہ کروانے والے شہری کو گرفتار کر لیاگیا۔
تھانہ رضا آباد کے علاقے میں پولیس نے مختلف علاقوں کو چیک کیا۔ اس دوران کرائے کے گھر میں رہائش پذیر شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔ جس کی جانب سے متعلقہ تھانے میں اندراج نہ کروایا گیا تھا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔