11 وارداتیں ، نقدی ،زیورات،موبائل ،موٹرسائیکلیں غائب

11 وارداتیں ، نقدی ،زیورات،موبائل ،موٹرسائیکلیں غائب

لوہاری میں سرمد ،رائیونڈ میں مختار ،ہیئر میں رشید ،نواب ٹاؤن میں ظہیر کولوٹاگیا جوہر ٹاؤن ، شیراکوٹ ، بادامی باغ اور انارکلی سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں

 لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی گیارہ وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے ،زیورات، موبائل فونز اور موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے ،بتایاگیاہے کہ لوہاری میں سرمد سے 4لاکھ روپے اور موبا ئل ،رائیونڈ سٹی میں مختار سے 3لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل،ہیئر میں رشید سے 3لاکھ اور موبائل ،نواب ٹاؤن میں ظہیر سے 3لاکھ اور موبائل ، شادمان میں اسد سے 2لاکھ روپے ،موبائل ،شیرا کوٹ میں عارف سے 20 ہزار اور موبائل ،چوہنگ کے علاقے میں جوادسے 10 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔جوہر ٹاؤن سے اویس، شیراکوٹ سے ندیم ، بادامی باغ سے کاشف اور انارکلی سے ادریس کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں