گجومتہ:بس کی ٹکر سے 2 موٹرسائیکل سوار جاں بحق
کاہنہ(نمائندہ دنیا)لاہور کے علاقے کاہنہ میں گجومتہ سٹاپ کے قریب بس کی ٹکر سے 2 موٹرسائیکل سوار افراد جاں بحق ہو گئے ۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ثاقب اور شفیق کے نام سے ہوئی ۔پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، بس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق مذکورہ بس فیکٹری ورکرز کو نشتر کالونی سے کاہنہ کی جانب لے جا رہی تھی۔