گھراورزرعی فارم سے لاکھوں کے زیورات ،چھترے چوری
تتلے عالی(نامہ نگار)ارتالی ورکاں کے قریب موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے رضوان سے 29ہزار500روپے ،موبائل فون اوربچوں کے کپڑے چھین لئے ،
کنگروالی میں صدیق کے گھر سے 4لاکھ مالیتی طلائی زیورات چوری ہو گئے ،بڈھا گورائیہ میں عبدالخالق کے زرعی فارم سے 6لاکھ مالیتی دو چھترے چوری ہو گئے ۔تتلے عالی پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔