شہر میں 11وارداتیں،شہریوں سے 15لاکھ لوٹ لئے

شہر میں 11وارداتیں،شہریوں سے 15لاکھ لوٹ لئے

ٹبی سٹی ،شیراکوٹ ،گارڈن ٹائون، ریس کورس ،گلبرگ کے علاقوں میں ڈاکے گھرسے قیمتی موبائلز،دومقامات سے گاڑیاں ،3افراد کی موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں ڈکیتی و چوری کی11 وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ، موبائل فونز ودیگر سامان لوٹ لیا گیا ۔ٹبی سٹی میں طارق سے 4لاکھ و موبائل،شیراکوٹ میں سکندر سے 3لاکھ 55ہزارو موبائل ،گارڈن ٹائون میں سجاد سے 3لاکھ وموبائل، ریس کورس میں زوہیب سے 2لاکھ40 ہزار و موبائل،گلبرگ میں توصیف سے 2لاکھ و موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔کوٹ لکھپت ، گرین ٹائون سے گاڑیاں ، ملت پارک، اچھرہ اور ہربنس پورہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔ چوہنگ کے علاقے سے خاتون شہری زوہیب کے گھر سے قیمتی موبائل فونز لیکر فرار ہو گئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں خاتون کو واردات کے بعدموقع سے جاتے دیکھا  جا سکتا ہے ۔متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ خاتون واردات کرکے بس پر اسلام آباد روانہ ہو گئی۔ متعلقہ تھانے میں مقدمہ کیلئے درخواست جمع کراد ی گئی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج ودیگر شواہد کی مدد سے ملزمہ کی شناخت اور گرفتاری کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں