راہوالی:میاں بیوی کو فون پر دھمکیاں ، عدالتی حکم پر مقدمہ درج

راہوالی:میاں بیوی کو فون پر  دھمکیاں ، عدالتی حکم پر مقدمہ درج

راہوالی (نامہ نگار، نمائندہ دنیا )ایڈیشنل سیشن جج شازیہ چیمہ کے حکم پر اوورسیزپاکستانی خاوند اور اہلیہ کو موبائل فون پر سنگین نتائج بچوں کو اغوا کرکے قتل کرنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 ترگڑی گاؤں کی خاتون آنسہ طارق نے پولیس کو درخواست دی کہ وہ گھریلو خاتون ہے ،خاوند طارق محمود بسلسلہ روزگار بیرونِ ملک مقیم ہیں ، عتیق حیدر سکنہ لویرے ضلع حافظ آباد نے موبائل فون پر دھمکیاں دیں ، پولیس نے کارروائی شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں