سلواکیہ:7000سال قدیم پُر اسرار اجتماعی قبر دریافت

سلواکیہ:7000سال قدیم پُر اسرار اجتماعی قبر دریافت

لاہور(نیٹ نیوز)ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے 7000 سال قدیم ایک اجتماعی قبر دریافت کی ہے جو انسانی ہڈیوں اور سر کٹے ڈھانچوں سے بھری ہوئی ہے ۔ماہرین کی جانب سے یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ڈھانچوں سے بھری ہوئی یہ قبر بَلی کی کسی پیچیدہ رسم کا حصہ تھی۔

ماہرین مطابق باقیات پر موجود کٹ کے نشانات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ لاشوں کے سر الگ کیے گئے تھے ۔ تاہم، شواہد سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ عمل موت کے بعد انجام دیا گیا۔یہ پراسرار قبر مغربی سلواکیہ کے قدیم پتھر کے دور کے قصبے ورابل کے داخلی راستے پر دریافت ہوئی۔ماہرین نے بتایا کہ یہ بستی ‘لینیئر پاٹری کلچر’ کے لوگوں کی تھی جو یورپ بھر میں اپنی مخصوص مٹی کی اشیاء کے لیے مشہور تھے ۔ ان برتنوں پر متوازی لکیروں کے منفرد نقش بنائے جاتے تھے اور ان کے آثار یورپ کے مختلف علاقوں سے سامنے چکے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں