ریچھ نے کی دہشت ، سکول بند، شہری گھروں تک محدود

 ریچھ نے کی دہشت ، سکول بند، شہری گھروں تک محدود

ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپان کے شہر اتسونومیا میں ایک خطرناک ریچھ کی موجودگی نے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا ہے ، جس کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو گئے ہیں۔ صورتحال اس قدر سنگین ہو گئی کہ شہر کے سکول بند کر دئیے گئے جبکہ لوگ گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ۔

مقامی حکام کے مطابق تقریباً 5 لاکھ آبادی پر مشتمل یہ شہر، جو ٹوکیو سے تقریباً 100 کلومیٹر شمال میں واقع ہے ، ہفتے کی شام اس وقت خوف کی لپیٹ میں آیا جب ایک رہائشی علاقے کے قریب واقع پارک میں ریچھ کو پہلی بار دیکھا گیا ،فوٹیج سامنے آنے کے بعد شہر کے 94 پرائمری اور جونیئر ہائی سکول فوری طور پر بند کر دئیے گئے ۔ ریچھ شہر کی گلیوں میں بے خوفی سے گھوم رہا ہے اور بعض مواقع پر سامنے آنے والے افراد پر حملہ آور ہونے کی کوشش بھی کرتا ہے ۔ اس مناظر نے شہریوں میں مزید خوف پیدا کر دیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں