ورلڈ کپ میں ایرانی ٹیم کی آمد کی خوشی ہے :فیفا صدر

ورلڈ کپ میں ایرانی ٹیم کی آمد کی خوشی ہے :فیفا صدر

میامی(سپورٹس ڈیسک)فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو نے کہا ہے کہ ایران کے بارے میں کہتا چلوں کہ میں بہت خوش ہوں کیونکہ میں اس سال مارچ میں ایرانی ٹیم سے ملنے ترکی گیا تھا۔ بہت سے لوگوں نے کہا کہ ایران ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کر سکتا۔۔۔

میں نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ ایران ورلڈ کپ میں لاؤ ں گا اور اگر مجھے خود بس کے ذریعے تہران جا کر یہاں لانا پڑا تو میں یہ کروں گا۔انھوں نے امریکی سرزمین پر ٹیم کے میچوں کے انعقاد سمیت پابندیوں پر ایرانی حکام کے ردعمل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کا جواب تھا کہ اگر ضروری ہوا تو ہم بس میں سوار ہوں گے اور خود گاڑی چلائیں گے ۔ فیفا کے صدر نے ایران کے آنے والے میچوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب ایران کھیلے گا تو سٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوگا اور مجھے امید ہے کہ مثبت ماحول ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں