محفوظ ڈیری خوراک کی فراہمی کیلئے منظم نظام ناگزیر قرار

محفوظ ڈیری خوراک کی فراہمی کیلئے منظم نظام ناگزیر قرار

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو اور یو سی پی کے اشتراک سے تقریب کا انعقاد

کراچی(بزنس ڈیسک) فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (ایف سی ای پی ایل)نے یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب (یو سی پی )کے فیکلٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ فوڈ اینڈ نیوٹریشنل سائنسز کے اشتراک سے یو سی پی لاہور میں ورلڈ ملک ڈے اور فوڈ سیفٹی ڈے 2026 کی مناسبت سے ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب کا موضوع پاکستان میں ڈیری فوڈ سیفٹی کو مضبوط بنانا:خوراک سے پیدا ہونے والے خطرات کی روک تھام اور سب کیلئے غذائیت کی فراہمیتھا۔تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے شعبہ فوڈ اینڈ نیوٹریشنل سائنسز کی سربراہ ڈاکٹر کنزہ عزیز اعوان نے مختلف شعبوں کی مشترکہ ذمہ داری پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ محفوظ اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی صرف ایک سائنسی چیلنج نہیں بلکہ معاشرتی ذمہ داری بھی ہے ۔ مباحثے میں اس امر پر زور دیا گیا کہ ڈیری سیکٹر کو باقاعدہ اور منظم شعبے میں تبدیل کرنا قومی غذائی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے ناگزیر ہے۔

منظم سپلائی چینز اور ریگولیٹڈ پراسیسنگ کے ذریعے آلودگی اور غذائی تحفظ کے خطرات کا خاتمہ، مستقل اور معیاری غذائیت کی فراہمی، اور ڈیری مصنوعات کے استعمال پر صارفین کے اعتماد میں اضافہ ممکن بنایا جا سکتا ہے ۔ فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان کے ہیڈ آف ریگولیٹری افیئرز ڈاکٹر محمد عامر اقبال نے پیک شدہ ڈیری مصنوعات کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان میں ہمارا پختہ یقین ہے کہ اگر خوراک محفوظ نہیں تو وہ خوراک نہیں۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی سلمیٰ بٹ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر منیر حسین چوپڑا نے غذائی علوم سے متعلق پالیسی ہم آہنگی کی اہمیت اور ملاوٹ و غیر محفوظ غذائی طریقوں کے خلاف جاری کوششوں میں مسلسل پیش رفت کی ضرورت پر زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں