پیزا میری پسندیدہ ڈش ہے :سونا کشی سنہا
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے پیزا کو اپنی پسندیدہ ڈش قرار دیدیا ۔ ایک بھارتی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران اداکارہ سوناکشی سنہا نے بتایا کہ پیزا ان کی پسندیدہ ڈش ہے ۔
اپنی پسندیدہ جگہ کے متعلق انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کا شہر سڈنی ان کی پسندیدہ جگہ ہے اور جب بھی وقت ملتا ہے تو وہ وہاں سیر کے لئے ضرور جاتی ہیں۔ شادی کے سوال کے جواب میں سوناکشی نے کہا کہ جب شادی کروں گی تو سب کو بتا کر کروں گی میڈیا اس بارے قیاس آرائیوں سے گریز کرے ۔