آئندہ سال شوبز میں واپسی کا خبریں بے بنیاد:کترینہ کیف

آئندہ سال شوبز میں واپسی کا خبریں بے بنیاد:کترینہ کیف

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی سکرین ایکٹنگ پر واپسی سے متعلق ہونے والی قیاس آرائیوں پر وضاحت سامنے آ گئی ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف کی آفیشل ٹیم نے حالیہ میڈیا رپورٹس کی تردید کر دی ہے جن میں کہا جا رہا تھا کہ اداکارہ 2027 میں اداکاری کی دنیا میں واپسی کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔اداکارہ کے حوالے سے کہا جا رہا تھا کہ وہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ڈیبیو کریں گی۔تاہم اب کترینہ کیف کی ٹیم نے واضح کر دیا ہے کہ ایسے دعوے اور رپورٹس صرف اور صرف قیاس آرائی پر مبنی اور بے بنیاد ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں کترینہ کیف اور وکی کوشل کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں