پاکستانی اسٹاک مارکیٹ دنیا کی بہترین مارکیٹوں میں شامل

پاکستانی اسٹاک مارکیٹ دنیا کی بہترین مارکیٹوں میں شامل

اوسط تجارتی حجم 1.20ارب شیئرز ریکارڈ،ایس ای سی پی اقتصادی سروے

کراچی(بزنس رپورٹر)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)کی جانب سے جاری کردہ اقتصادی سروے 2025-26 میں پاکستان کی سرمایہ مارکیٹ کی نمایاں کارکردگی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج دنیا کی بہترین کارکردگی دکھانے والی اسٹاک مارکیٹوں میں شامل رہی۔ سروے کے مطابق مالی سال کے دوران علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات کے باوجود سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور مارکیٹ نے غیر معمولی نمو ریکارڈ کی۔ اقتصادی سروے کے مطابق اسٹاک ایکسچینج کا100 انڈیکس رواں مالی سال 18.4 فیصد اضافے کے ساتھ نمایاں سطح تک پہنچ گیا۔سروے میں بتایا گیا ہے کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن بڑھ کر 16 کھرب50 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی سرگرمیوں میں بھی غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اسکے علاوہ یومیہ اوسط تجارتی حجم گزشتہ مالی سال کے 83 کروڑ 40 لاکھ حصص سے بڑھ کر 1 ارب 20 کروڑ حصص تک پہنچ گیا۔ اقتصادی سروے میں کہا گیا ہے کہ ایس ای سی پی کی جانب سے متعارف کرائی گئی اصلاحات، ڈیجیٹلائزیشن، نگرانی کے مؤثر نظام اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات نے مارکیٹ پر اعتماد کو مزید مضبوط کیا۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں کاروباری سرگرمیوں میں توسیع کا سلسلہ بھی جاری رہا اور مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران 31 ہزار 986 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔اس اضافے کے بعد پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 94 ہزار 101 ہو گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں