انسانی جسم کیلئے کتنی گرمی برداشت کرنا مشکل ہوتا ہے

انسانی جسم کیلئے کتنی گرمی برداشت کرنا مشکل ہوتا ہے

نیو یارک(نیٹ نیوز)پاکستان سمیت متعدد ممالک میں آج کل شدید گرمی اور ہیٹ ویوز کے باعث کروڑوں افراد معمول سے زیادہ درجہ حرارت کا سامنا کر رہے ہیں۔

2023میں برطانیہ کی Roehampton  یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ 40 ڈگری درجہ حرارت پر انسانی جسم کے لیے گرمی کو کنٹرول کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اور اسے خود کو ٹھنڈا رکھنے میں سخت جدوجہد کرنا پڑتی ہے ۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ صرف زیادہ درجہ حرارت ہی انسانی صحت کے لیے خطرہ نہیں بلکہ گرمی کے ساتھ ساتھ زیادہ نمی بھی جسم کے لیے زیادہ خطرناک ثابت ہوتی ہے ۔امریکا کی پنسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی نے جولائی 2023 میں ایک تحقیق کے دوران بتایا تھا کہ فضا میں زیادہ نمی (50 فیصد سے زیادہ) اور درجہ حرارت کے امتزاج کے باعث انسانی جسم 35 کی بجائے 31 ڈگری سینٹی گریڈ پر ہی خود کو ٹھنڈا رکھنے میں ناکام ہونے لگتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں