جانوروں کی بجائے جنسی زیادتی کرنیوالوں پر ٹیسٹ کئے جائیں:مریم نفیس
کراچی (آئی این پی)اداکارہ مریم نفیس نے حالیہ دنوں میں پاکستان میں خواتین کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعات پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔
اداکارہ نے انسٹاگرام سٹوری پر ایک سوشل میڈیا پیج کی پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا جانوروں پر مختلف ٹیسٹ کرنے کے بجائے جنسی زیادتی کرنے والوں پر کئے جائیں۔اداکارہ کی سٹوری سوشل میڈیا کے کئی پیجز نے شیئر کی جس پر صارفین کی جانب سے ان کے بیان کی تائید کی گئی۔ایک صارف نے لکھا انہیں میڈیکل کی ریسرچز کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔