چوری و ڈکیتی کی12 وارداتیں، شہری نقدی اور اشیاء سے محروم
ڈاکوؤں نے ڈیفنس بی ،سندر ،نولکھا ،لیاقت آباد میں بھی شہریوں کو لوٹ لیا گوالمنڈی ، ستوکتلہ ، شالیمار ،مزنگ سے 4افراد کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کر دیا گیا ۔ڈاکوؤں نے ڈیفنس بی میں ارمان سے 4لاکھ15ہزار روپے اور موبا ئل فون،سندر میں نواز سے 3لاکھ 70ہزار نقدی اور موبائل ،نولکھا میں خرم سے 3لاکھ 50ہزار اور موبائل ،لیاقت آباد میں ادریس سے 3لاکھ35 ہزار اور موبائل ، ریس کورس میں مظہر سے 3لاکھ نقدی اور موبائل ،شیرا کوٹ میں یونس سے 30 ہزار روپے اور موبائل،گوالمنڈی میں نوید سے 20 ہزار روپے اور موبائل ،شالیمار میں حمید سے 15 ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھین لیا۔ دوسری طرف گوالمنڈی سے افتخار ، ستوکتلہ سے ندیم، شالیمار سے خاور اور مزنگ سے اویس کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔