انچارج سہولت بازار20ہزار رو پے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

انچارج سہولت بازار20ہزار  رو پے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)اینٹی کرپشن نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ مشترکہ چھاپہ مار کارروائی کرکے انچارج سہولت بازار کو 20ہزار رو پے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گجرات عدنان شہزاد نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مار کارروائی عمل میں لاتے ہوئے سہولت بازار کے انچارج راحیل کو 20ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے گرفتار کر لیا تاہم نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے مقدمہ کا اندراج کر لیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں