مبینہ پولیس مقابلے ، 3 ملزم ہلاک ، 10زخمی گرفتار

مبینہ پولیس مقابلے ، 3 ملزم ہلاک ، 10زخمی گرفتار

چکوال میں ملزم فیاض عرف فیجی اور عباس،لدھیوالہ میں آصف مارا گیا گوجوانوالہ 3،ساہیوال 2 ،لاہور میں بھی ایک ملزم زخمی ہوا، ہسپتال منتقل

 لاہور (کرائم رپورٹر، نمائندگان دنیا )پنجاب کے مختلف شہروں میں مبینہ پولیس مقابلے ، 3ملزم ہلاک جبکہ 10 زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی گوجرانوالہ سے چکوال میں مبینہ مقابلہ کے دوران 9 سالہ بچی کے قتل اور اہلکار پر حملے میں ملوث 2 خطرناک ملزم فیاض عرف فیجی اور عباس ہلاک ہو گئے ، دونوں ملز م درجنوں وارداتوں میں ملوث اور پولیس کو مطلوب تھے جبکہ گوجرانوالہ کے تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے علاقے میں ملزم آصف مبینہ مقابلے کے د وران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا جبکہ تھانہ کینٹ کے علاقے میں راہزنی کے مقدمے میں گرفتار ملزم عامر پولیس حراست سے فرار کی کوشش کے دوران زخمی ہو گیا ،تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں فرار کی کوشش میں ریکارڈ یافتہ 3 ملزموں احمد علی، محمد شہروز اور ظہیر کو بھی زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔

تھانہ واہنڈو پولیس نے وارداتوں میں ملوث ملزم عبدالرحمن کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ادھر ساہیوال کے تھانہ غلہ منڈی کی حدود میں مبینہ مقابلہ کے دوران 2 منشیات فروشوں عبدالقیوم عرف چھوٹو اور شرجیل مسیح،تھانہ نور شاہ پولیس نے 62/4-Rپل بارشن کے قریب زخمی ملزم احسان عرف شانی،ننکانہ صاحب کے تھانہ واربرٹن کے علاقے میں ملزم عثمان غنی کو بھی زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ صوبائی دارلحکومت میں کاہنہ کے علاقہ ہیئر میں تتلے روڈ پر مبینہ مقابلے کے دوران ایک اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ملزم ارسلان کو گرفتار کر لیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ڈکیتی، رابری، چوری کے 80 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے ، گرفتار زخمی ملزموں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ ادھر قصورکے علاقہ الہ آباد کی نجی ہاؤسنگ سکیم میں سے فائرنگ کے تبادلہ کے بعد اشتہاری ملزم منصب ڈوگر، کاشف ڈوگر، حماد ڈوگر اور خاتون مزمل بی بی موٹر سائیکلوں پر فرار ہو گئے ،تھانہ سٹی چونیاں میں فرار ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں