منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن: سہیل شوکت بٹ کے ماموں زاد بھائی کی گرفتاری، صوبائی وزیر کی تلخ کلامی

منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن: سہیل شوکت بٹ کے ماموں زاد بھائی کی گرفتاری، صوبائی وزیر کی تلخ کلامی

کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے خفیہ اطلاع پر سرحدی گاؤں بھسین میں کارروائی کی، صوبائی وزیر کے ماموں کے گھر پر بھی چھاپہ مختلف مقامات کی تلاشی، سہیل شوکت اور اہلکاروں میں تلخ کلامی اور مزاحمت کی ویڈیو سامنے آ گئی ،تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع

لاہور(کرائم رپورٹر)کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کا خفیہ اطلاع پرلاہور کے سرحدی علاقے بھسین گاؤں میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن ، مسلم لیگ ن کے ایم پی اے و صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ کے ماموں کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا اوران کے ماموں زاد بھائیوں سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ذرائع کے مطابق کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ علاقے میں منشیات کا بڑے پیمانے پر کاروبار ہو رہا ہے جس پر بھاری نفری نے گاؤں کا گھیراؤ کرکے مختلف مقامات پر تلاشی لی، کارروائی کے دوران صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ اور فورس کے اہلکاروں میں تلخ کلامی اور مزاحمت بھی ہوئی، جس کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ۔سی این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کی تعداد اور ممکنہ برآمدگی کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی ، تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں