خاتون کو 2سالہ بچی سمیت مبینہ اغواء کر لیا گیا
گوجرہ (نمائندہ دنیا)اڈا نواں لاہور سے نامعلوم افراد نے ایک خاتون کو اس کی دو سالہ بیٹی سمیت مبینہ طور پر اغواء کر لیا۔
محمد اسلم نے تھانہ نواں لاہور میں درج مقدمہ میں بتایا کہ اس کی اہلیہ انساء اشفاق نے فون پر اطلاع دی تھی کہ وہ نواں لاہور آ گئی ہے ، تاہم بعد ازاں اس کا موبائل بند ہو گیا اور وہ واپس نہ لوٹی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مغویہ اور ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔