نوجوان پر راڈ اور ڈنڈوں سے تشدد، 3 افراد کیخلاف مقدمہ

 نوجوان پر راڈ اور ڈنڈوں سے تشدد، 3 افراد کیخلاف مقدمہ

ساہنا گاؤں میں اشفاق کو غلام رضا، محمد عظیم اور ندیم نے تشدد کا نشانہ بنایا

گوجرہ (نامہ نگار)تھانہ ملکوال کے علاقے ساہنا گاؤں میں نوجوان پر آہنی راڈ اور ڈنڈوں سے تشدد کرنے کے واقعہ پر تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق خاتون انتل بی بی بیوہ گلزار احمد نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کا بیٹا اشفاق علی گاؤں میں برف گولہ کی ریڑھی لگاتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان غلام رضا، محمد عظیم اور ندیم اس کی ریڑھی پر آئے اور آہنی راڈ اور ڈنڈوں سے حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا۔درخواست کے مطابق ملزمان نے نوجوان سے رقم اور موبائل فون بھی چھین لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں