چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں کالاکھوں کانقصان

چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں کالاکھوں کانقصان

بادامی باغ میں رفیق ،گرین ٹاؤن میں فائق ،مزنگ میں عابد کولوٹاگیا گجرپورہ ، ہربنس پورہ ، سبزہ زار سے موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں چوری ، ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں کولاکھوں کے نقصان کاسامناکرناپڑا،بتایاگیاہے کہ بادامی باغ میں رفیق سے 3لاکھ 40ہزار روپے اور موبا ئل فون،گرین ٹاؤن میں فائق سے 3لاکھ 25ہزار اور موبائل فون،ریس کورس میں ارتضیٰ سے 3لاکھ15ہزار اور موبائل فون ،مزنگ میں عابد سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون،گلبرگ میں شفیق سے 2لاکھ 70ہزار اور موبائل فون،باٹا پورمیں انعام سے 20 ہزار اور موبائل فون،نولکھا میں فریاد سے 10ہزار اور موبائل فون ،کاہنہ میں محسن سے 20 ہزار اور موبائل فون جبکہ ، گجر پورہ میں وسیم سے 10 ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھین لیا گیا ۔ گجرپورہ سے انیس، ہربنس پورہ سے اختر اور سبزہ زار سے ارشاد کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں