کاہنہ میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار
لڑکی نان لینے جا رہی تھی، ملزم ذیشان اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گیا فرار ہوتے ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی :ایس پی ماڈل ٹاؤن
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ،آئی این پی)کاہنہ میں ذہنی معذور لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی ، پولیس نے ملزم گرفتارکر لیا۔ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی گھر سے تندور پر نان لینے گئی تو ملزم ذیشان اسے زبردستی اٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گیا اور وہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہو گیا۔پولیس نے واقعے کی فوری اطلاع ملتے ہی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی اور ملزم کو شناخت کرکے گرفتار کر لیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے بتایا کہ فرار ہوتے ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جبکہ متاثرہ لڑکی کے والد کی درخواست پر فوری کارروائی کی گئی،ملزم ذیشان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کیس جینڈرکرائم سیل کے حوالے کر دیا ۔دوسری جانب پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی جبکہ متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ بھی کروایا جا رہا ہے ۔