2مختلف واقعات میں 3 خواتین بچوں سمیت مبینہ طور پر اغوا

2مختلف واقعات میں 3 خواتین  بچوں سمیت مبینہ طور پر اغوا

نواں لاہور (نمائندہ دنیا )نواں لاہور کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے دو الگ الگ واقعات میں تین خواتین اپنے بچوں سمیت مبینہ طور پر اغوا کر لی گئیں۔۔۔

، جبکہ پولیس نے مقدمات درج کرکے مغویوں اور ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔چک نمبر 337 ج ب کے رہائشی ذوالفقار کی بیٹیاں، 22 سالہ راحیلہ بی بی اور 18 سالہ شکیلہ بی بی، اپنے بچوں حورین فاطمہ اور شیم زہرا کے ہمراہ گھر میں موجود تھیں کہ نامعلوم افراد مبینہ طور پر انہیں بچوں سمیت اغوا کرکے فرار ہو گئے ۔دوسرے واقعے میں چک نمبر 432 ج ب کے رہائشی حق نواز کی بیٹی خالدہ نسیم اپنی ایک سالہ بیٹی زاہرہ کے ہمراہ شہر جا رہی تھی کہ راستے میں نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر انہیں اغوا کر لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں