ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کیخلاف لاہور میں ایک اور مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر )ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کیخلاف لاہور میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کیخلاف سی ٹی ڈی کراچی کے اہلکار دوست محمد خان کی مدعیت میں تھانہ مزنگ نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔مدعی نے ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا کہ کاشف ضمیر نے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر ایک لاکھ 94 ہزار روپے ہتھیا لئے ،فراڈ کا مقدمہ تھانہ گلبرگ اور ایف آئی اے میں چل رہا ہے ،مقدمہ واپس لینے کیلئے ملزم نے فون پر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی ہیں۔