قصور:ٹریفک حادثے میں 7سالہ بچہ جاں بحق، ماں باپ زخمی
قصور، کھڈیاں خاص(خبرنگار، نمائندگان دنیا )قصور میں ٹریفک حادثے میں 7سالہ بچہ جاں بحق، ماں باپ شدید زخمی ہوگئے ۔
ڈی پی روڈ پر موٹر سائیکل سڑک کنارے کھڑے خراب ٹرک سے ٹکرا جانے سے موٹر سائیکل سوار 34سالہ اﷲ رکھا، اس کی اہلیہ 24سالہ اسماشدید زخمی جبکہ ان کا 7 سالہ بیٹا بالاج موقع پر ہی چل بسا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی دو گاڑیاں فوری طور پر موقع پر روانہ کی گئیں۔ریسکیو ٹیم نے بچے کی لاش اور زخمی ماں باپ کو فوری طور پر بابابلھے شاہ ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور منتقل کر دیا۔