رہائشی علاقے میں بھاری گاڑی داخل کرنے پر ڈرائیورگرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ممنوعہ اوقات میں ہیوی وہیکل رہائشی علاقے میں لے کر آنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا جو ممنوعہ اوقات میں ہیوی وہیکل رہائشی علاقے میں لے آیا تھا اور دیگر ٹریفک کے لیے خطرہ بنا ہوا تھا۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔